صاحب ایثار

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - ایثار کرنے والا، اپنے بجائے دوسروں کو فائدہ پہنچانے والا۔ (ماخوذ: انگلش اردو ڈکشنری آف کرسچن ٹرمنالوجی، 50)

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'ایثار' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ "انگلش اردو ڈکشنری آف کرسچن ٹرمنالوجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔